آئی سی سی نے یہ کارروائی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران میچ آفیشلز کی رپورٹ پر عمل میں لائی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد معاملہ ایونٹ پینل کے سامنے رکھا گیا۔
بعد ازاں پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایونٹ پینل نے کھلاڑی اِسانی واگھیلا کے بولنگ ایکشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جانچ کے بعد پینل اس نتیجے پر پہنچا کہ ان کا بولنگ ایکشن قوانین کے مطابق نہیں ہے، جسے غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نہ کھیلنے کے فیصلے پر بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ مؤقف اور رابطے کے منتظر ہیں۔ آئی سی سی نے واضح کیا کہ ہر ایونٹ میں مشروط شرکت کے اصول پر اتفاق کرنا مشکل ہے، اور ایسے فیصلوں کا باقاعدہ جائزہ ضروری ہوتا ہے۔